ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اے ٹی ایس ٹیم کر رہی ہے اسمبلی احاطے کی جانچ 

اے ٹی ایس ٹیم کر رہی ہے اسمبلی احاطے کی جانچ 

Sun, 16 Jul 2017 12:01:44    S.O. News Service

لکھنؤ ، 15؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش اسمبلی میں پی ای ٹی این آتش گیر مادہ پائے جانے کے معاملے کے بعد پولیس کے اعلی افسر نے آج بتایا کہ معاملے کی جانچ انسداد دہشت گردی اسکواڈ(اے ٹی ایس )کر رہی ہے۔کل شام کو تفتیش کے دوران ایک سفید پاؤڈرکا پیکٹ اسمبلی کے احاطے میں پھر ملا تھا، لیکن وہ میگنیشیم سلفیٹ تھا جو کہ پیکنگ کے کام آتا ہے۔اے ٹی ایس نے اسے بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل(قانون وانتظام )آنند کمار نے میڈیا کو بتایا کہ اسمبلی میں تعینات مارشل اور صفائی ملازمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، لیکن یہ تحقیقات کا ایک عام عمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسمبلی کے احاطے میں اضافی سیکورٹی فورس تعینات کی گئی ہے، جس میں فوری ردعمل ٹیم، اے ٹی ایس اور پی اے سی کے جوان شامل ہیں۔سکریٹریٹ سیکورٹی ٹیم کے ساتھ مل کر سیکورٹی کے ایک نئے نظام کا خاکہ تیار کیا جا رہا ہے۔اب اسمبلی کے پرانے پاس سے احاطے میں داخلہ نہیں مل پائے گا۔


Share: